امریکی سینٹرل کمان کا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی سینٹرل کمان (سینٹ کام) نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کے وقت کا اعلان کر دیا۔

جاری بیان میں سینٹ کام نے بتایا کہ امریکی وقت کے مطابق پیر کی صبح 10 بجے سے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی شروع ہوگی، اس دوران آبنائے ہرمز میں میری ٹائم ٹریفک کی آمدورفت بند کی جائے گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل امریکی صدر نے آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکی نیوی فوری طور پر آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی کرے گی، جو بھی ہمارے جہازوں پر فائرنگ کرے گا اسے تباہ کریں گے، دوسرے ممالک بھی اس ناکہ بندی میں شامل ہوں گے۔

صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اپنی نیوی کو کہا ہے ایران کو ٹول دینے والے جہازوں کو تلاش کریں، جو بھی ایران کو ٹول ادا کرے گا اسے محفوظ راستہ نہیں ملے گا، ہمیں لگا تھا آبنائے ہرمز پر جہازوں کو آزادانہ آنے جانے کی اجازت ہوگی مگر ایران نے ایسا ہونے نہیں دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں