بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ، 2 افراد ہلاک
نئی دہلی: (دنیا نیوز) بھارتی ریاست چھتیس گڑھ میں چھوٹا طیارہ گرکر تباہ ہوگیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق طیارہ چھتیس گڑھ کے جنگلی علاقے میں گرا، حادثے میں طیارے میں سوار پائلٹ اور معاون پائلٹ ہلاک ہوگئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ کی جانب روانہ کردی گئی ہیں۔