سندھ رینجرز کی کارروائی، سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان گرفتار
کراچی : (دنیا نیوز) سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن رشید آباد میں کارروائی کرتے ہوئےڈکیتی اور سٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتوں میں ملوث 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان رینجرز کے مطابق گرفتار ملزمان میں زوہیب شاہ عرف بابو ، شہریار عرف موٹا اور عطاا لرحمان عرف مسیت شامل ہیں، گرفتار ملزمان کا تعلق ہزارہ گینگ سے ہے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان سے 3 موبائل فونز اور نقدرقم برآمد کی گئی جبکہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں میں موٹر سائیکل چوری، موبائل فون اور نقدی چھیننے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 3 سالوں سے مہینے میں تقریباً 3 سے 4 موٹرسائیکل چوری کرنا اور روزانہ کی بنیاد پر 4 سے 6 موبائل فون اور 40 سے 50 ہزار روپے نقدی چھیننے اور چوری کرنے میں ملوث ہیں، علاوہ ازیں گرفتارملزمان چھینے گئے موبائل فون اور موٹرسائیکل کو سستے داموں میں فروخت کر دیتے تھے۔
ترجمان رینجرز نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔