پشاور: ایف آئی اے کی کارروائی، جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے افغانستان جانے کی کوشش ناکام

پشاور: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے پشاور کے علاقے طورخم بارڈر پر جعلی سفری دستاویزات کے ذریعے افغانستان جانے کی کوشش ناکام بنا دی۔

ایف ائی اے کے مطابق امیگریشن حکام نے 5 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے، گرفتار افراد نادرا سسٹم بائی پاس کرنے کی کوشش کر رہے تھے جبکہ ملزمان نے جعلی سفری دستاویزات کے لیے فی کس 50 ہزار روپے بھی ادا کیے تھے۔

ایف آئی اے نے مزید بتایا کہ ابتدائی تفتیش میں فہد نامی ایجنٹ کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے جبکہ گرفتار افراد کو مزید کارروائی کے لیے ایف آئی اے پشاور منتقل کر دیا گیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں