چینی صدر کا سعودی ولی عہد سے رابطہ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال
بیجنگ: (دنیا نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق چینی صدر نے آبنائے ہرمز سے جہازوں کی معمول کے مطابق آمد و رفت برقرار رکھنے پر زور دیا ہے۔
صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین فوری اور جامع جنگ بندی کی حمایت کرتا ہے، مشرقِ وسطیٰ کے تنازعات کو سیاسی اور سفارتی ذریعے سے حل کیا جائے۔
دوسری جانب ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ اسماعیل بقائی نے کہا ہے کہ دوسرے دور کے مذاکرات کے لیے ایرانی وفد پاکستان نہیں جائے گا۔
اسماعیل بقائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کا مذاکرات کے دوسرے دور میں شرکت کا کوئی ارادہ نہیں، امریکا نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی، امریکا کی جنگ بندی کی خلاف ورزی سے پاکستانی ثالث کو آگاہ کر دیا ہے۔