نااہل مودی کے زیراثر بھارت عالمی ذمہ داریاں پوری کرنے میں بھی ناکام
نئی دہلی: (دنیا نیوز) مودی سرکار نے بھارتی معیشت اور انتظامی مشینری کا بھٹہ بٹھانے کے بعد عالمی سطح پر بھی اپنی نااہلی اور ناکامی ثابت کر دی۔
بین الاقوامی نیوز ایجنسی رائٹرز کے مطابق بھارتی حکومت نے اقوام متحدہ کی عالمی ماحولیاتی کانفرنس (COP33) 2028 کی میزبانی کی پیشکش واپس لے لی۔
بھارتی جریدے انڈیا ٹوڈے کے مطابق یہ فیصلہ ایک یوٹرن ثابت ہوا کیونکہ مودی نے 2023 میں دبئی میں منعقدہ کانفرنس میں 2028 کانفرنس کی میزبانی کیلئے پیشکش کی تھی۔
یہ فیصلہ صرف ایک ایونٹ کی منسوخی تک محدود نہیں بلکہ بھارت کی ساکھ کیلئے بھی بڑا دھچکا ہے، بھارت پہلے ہی 2035 کے لئے بھی اپنے قومی ماحولیاتی اہداف جمع کرانے کی 2 ڈیڈلائنز کو نظر انداز کر چکا ہے۔
عالمی ماہرین کے مطابق کانفرنس کی میزبانی سے دستبردار ہونا موسمیاتی بہتری کے اقدامات اور گلوبل ساوتھ کے بھارتی دعوؤں پر سنگین سوالات کھڑے کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ دہلی اپنی فضائی آلودگی کے باعث دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست او رخطے بھرکے ماحول کو بھی نقصان پہنچا رہا ہے۔