پوپ لیو کی ایک بار پھر ایران پر حملوں کی مخالفت، مسئلے کے پُرامن حل پر زور
ویٹی کن سٹی: (ویب ڈیسک) دنیا بھر کے کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ لیو نے ایک بار پھر ایران پر حملوں کی مخالفت کرتے ہوئے مسئلے کے پُرامن حل پر زور دیا ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق عالمی رہنماؤں کو مخاطب کرتے ہوئے پوپ لیو نے کہا کہ صرف مذاکرات کی طرف واپسی کے ذریعے ہی جنگ کا خاتمہ ممکن ہے، ایرانی شہریوں کی جان خطرے میں ہے، یہ بین الاقوامی قانونی مسائل سے بڑھ کر اخلاقی مسئلہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ یہ عالمی رہنماؤں کی ذمہ داری ہے کہ تشدد اور جنگ روک کر امن کا راستہ تلاش کریں، تنازعات کے حل کیلئے میز پر بیٹھیں نہ کہ اس میز پر جہاں ہتھیار بنانے اور مہلک اقدامات کے فیصلے ہوں۔
پوپ لیو نے مزید کہا کہ غیر منصفانہ جنگ صرف بڑھ رہی ہے، اس سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، مشرق وسطیٰ کی صورتِ حال عالمی معاشی اور توانائی کے بحران کے ساتھ نفرت کو بھی ہوا دے رہی ہے۔