آبنائے ہرمز میں خطرہ تاحال برقرار، برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے خبردار کر دیا

لندن: (دنیا نیوز) برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز میں خطرے کی سطح بدستور انتہائی سنگین ہے۔

برطانوی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے مطابق اس اہم آبی گزرگاہ میں جہاز رانی میں مداخلت، ناکہ بندی کے نفاذ، بارودی سرنگوں کی اطلاعات اور عسکری خطرات جیسے عوامل موجود ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ حملے کا خطرہ برقرار ہے، خاص طور پر ایرانی فورسز کی جانب سے جہازوں پر حملوں کے بعد صورتحال مزید کشیدہ ہو گئی ہے۔

ادارے کا مزید کہنا ہے کہ خلیج عمان میں بھی خطرے کی سطح انتہائی سنگین ہے جبکہ جنوبی و شمالی بحیرہ احمر اور بحیرہ روم میں خطرے کی سطح درمیانی قرار دی گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں