ایران جنگ روکنے میں ناکامی، سلامتی کونسل اپنے آپ کو بدلے: برازیلی صدر

ریو ڈی جنیرو: (دنیا نیوز) برازیل کے صدر لُولا ڈی سلوا نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ہم ہر روز ایسا ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے جس میں دنیا کو دھمکیاں دی گئی ہوں اور جنگ کے اعلانات کر رکھے ہوں۔

سپین کے شہر بارسلونا میں دنیا کے ترقی پسند رہنماؤں کی کانفرنس سے خطاب میں صدر لُولا ڈی سلوا نےکہا کہ ایران جنگ روکنے میں ناکامی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے پانچ ارکان کو اپنے رویّے میں تبدیلی لانا پڑے گی۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہم ہر صبح جاگ کر اور ہر رات سونے سے پہلے کسی صدر کا جنگی ٹوئٹ پڑھنے کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں