حیدرآباد: پولیس مقابلوں کے دوران 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 موقع سے فرار
حیدرآباد: پولیس مقابلوں کے دوران 2 مبینہ ڈاکو ہلاک، 4 موقع سے فرار
حیدرآباد: (دنیا نیوز) حیدرآباد میں پولیس مقابلوں کے دوران 2 مبینہ ڈاکوؤں کو ہلاک کر دیا گیا جبکہ 4 فرار ہوگئے۔
ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ کے مطابق یہ مقابلے مارکیٹ اور ٹنڈو آغا کے علاقوں میں ہوئے۔
ایس ایس پی بتایا کہ نے موٹر سائیکل سوار 5 ڈاکو واردات کے بعد فرار ہوتے ہوئے ایک گھر میں گھس گئے، جہاں فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو آصف کھکرانی مارا گیا۔
دوسری جانب مارکیٹ تھانے کی حدود میں ہونے والے مقابلے میں خطرناک ڈاکو عبدالغفور ماچھی ہلاک ہوا، جو ڈکیتی سمیت لوٹ مار کی سترہ وارداتوں میں مطلوب تھا۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک اہلکار بھی زخمی ہوا۔