دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا: علی اکبر ولایتی
تہران :(دنیا نیوز) ایرانی سپریم لیڈر کے مشیر علی اکبر ولایتی نے کہا ہے کہ دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں علی اکبر ولایتی کا کہنا تھا کہ بیرونی طاقتوں کا ہم پر اپنی مرضی مسلط کرنے کا دور اب ختم ہوچکا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز کی حفاظت ایران کے ہاتھ میں ہے، باب المندوب کا کنٹرول انصار اللہ سنبھالے ہوئے ہیں، دشمن کی کسی بھی شرارت کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔
مشیر ایرانی سپریم کا کہنا تھا کہ پیرس اجلاس تماشا ہے، برطانیہ اور فرانس مداخلت نہ کریں،برطانیہ اور فرانس اپنے سمندری راستوں کی فکر کریں۔
علی اکبر کا مزید کہنا تھا کہ تہران کے حوالے سے سپین کے مؤقف کو سراہا۔