سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے: امیر جماعت اسلامی کراچی
کراچی: (دنیا نیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے کہا کہ سندھ حکومت عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں ناکام ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے سندھ حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاکہ کھلے مین ہولز شہریوں کیلئے موت کا جال بن چکے، ہیوی ٹریفک کے باعث لوگ لقمہ اجل بن رہے ہیں۔
منعم ظفر خان نے کہا کہ شہری پانی اور گیس جیسی سہولتوں کو ترس رہے ہیں، گرین لائن منصوبہ تاحال مکمل نہ ہو سکا، ریڈ لائن منصوبہ بھی تاخیر کا شکار ہے، پیپلز پارٹی دھوکہ دہی سے عوامی حقوق پر ڈاکہ ڈال رہی ہے۔