اسلامی یونیورسٹی اسلام آباد کے امتحانات ملتوی، تمام کلاسز آن لائن
راولپنڈی: (دنیا نیوز) راولپنڈی کی بارانی یونیورسٹی کو 26 اپریل تک بند کردیا گیا جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سکیورٹی وجوہات کی بنا پریونیورسٹی کا مین کیمپس 26 اپریل تک بند رہے گا اور جامعہ میں تدریسی عمل آن لائن ہوگا۔
انتظامیہ کی ہدایت پر ہاسٹلز میں طلبہ کوکمرے فوری خالی کرنے کی ہدایت جاری کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اساتذہ اور اسٹاف ممبران کو گھروں سے کام کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔
اس کے علاوہ اسلام آباد کی بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کی 20 سے 24 اپریل تک تمام کلاسز آن لائن ہوں گی جب کہ 20 اور 21 اپریل کے مڈ ٹرم امتحانات ملتوی کردیے گئے ہیں۔
دوسری جانب اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دکانیں یا بس اڈے بند کروانے کے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے، اس حوالے سے جب احکامات آئیں گے تو پیشگی اطلاع دیدی جائے گی۔