امریکی محکمہ جنگ نے یو ایف او سے متعلق فائلز جاری کر دیں
واشنگٹن: (ویب ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے یو ایف او سے متعلق فائلز جاری کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایک بیان میں امریکی صدر نے کہا ہے کہ ان کے وعدے کے مطابق امریکی محکمہ جنگ نے ایلین اور غیر زمینی مخلوق، نامعلوم فضائی مظاہر اور ناشناخت یافتہ فلائنگ آبجیکٹ سے متعلق سرکاری فائلوں کے جائزے اور مطالعہ کیلئے جاری کر دی ہیں۔
صدر ٹرمپ نے کہا یہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے اس معاملے میں شفافیت کیلئے اپنی انتظامیہ کو سرکاری فائلوں کی شناخت اور فراہم کرنے کی ہدایت کی جس پر سابقہ امریکی حکومتیں ناکام رہی ہیں۔
امریکی صدر نے مزید کہا کہ ان نئی دستاویزات اور ویڈیوز کے ساتھ، لوگ خود فیصلہ کر سکتے ہیں کہ آخر کیا ہو رہا ہے؟ اس لیے مزے کریں اور لطف اٹھائیں۔