ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن نے امریکی صدر اور وزیر دفاع کو احمق قرار دیدیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے امریکا کو یونائیٹڈ سٹیٹس آف ایڈیٹس کہہ دیا۔

ایرانی نیشنل سکیورٹی کمیشن کے ترجمان ابراہیم رضائی نے سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ امریکی صدر اور وزیر دفاع احمق ہیں، امریکا دو بار آبنائے ہرمز سے گزرنے کی کوشش کر چکا، امریکا اپنی پوری بحریہ کے ساتھ بھی آبنائے ہرمز عبور کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا۔

ابراہیم رضائی نے لکھا تم صرف بگڑے ہوئے بچے کی طرح نظر آؤ گے، مار کھاؤ گے اور واپس لوٹ جاؤ گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں