استعماری سوچ اور استحصالی پالیسی کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں: مسعود پزشکیان

تہران:(دنیا نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ استعماری سوچ اور استحصال کی پالیسی کی مستقبل کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوگی۔

سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں مسعود پزشکیان کا کہنا تھا کہ ایران کی پالیسی باہمی احترام ، مشترکہ مفادات پر دوستانہ تعلقات کو فروغ دینا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ استعماری سوچ اور استحصال کی پالیسی کی مستقبل کی دنیا میں کوئی جگہ نہیں ہوگی، رواداری ہماری قوم کی ثقافت میں گہرائی سے رچی بسی ہے۔

ایرانی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ظلم کے خلاف جدوجہد بھی ایرانی سرزمین کی تاریخ میں نمایاں ہے، اپنے ملک کی سربلندی کیلئے قومی شناخت کا سفر جاری رہے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں