پاسداران انقلاب کا آبنائے ہرمز کی حدود میں اضافے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) پاسداران انقلاب نے آبنائے ہرمز کی حدود میں اضافے کا اعلان کر دیا۔
ایرانی بحریہ کے سیاسی معاون محمد اکبر زادہ کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز ایک بڑے آپریشنل علاقے میں تبدیل ہو چکی ہے، امریکا اسرائیل جنگ کے بعد علاقے کو وسعت دے دی گئی ہے۔
محمد اکبر زادہ نے کہا کہ ماضی میں یہ علاقہ 20 سے 30 میل کا تھا جسے بڑھا کر اب 200 سے 300 میل کر دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ پاسداران انقلاب نے امریکی اور اسرائیلی خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تہران میں فوجی مشقیں شروع کردیں۔