بلدیاتی الیکشن میں شکست، برطانوی وزیراعظم پر استعفے کیلئے دباؤ بڑھنے لگا

لندن: (دنیا نیوز) بلدیاتی انتخابات میں شکست کے بعد برطانوی وزیراعظم کیئر سٹارمر پر استعفے کیلئے دباؤ ہر لمحے بڑھنے لگا۔

غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیراعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ لیبر پارٹی نے بڑی غلطیاں کی ہیں لیکن ایران کے خلاف جنگ میں امریکہ اوراسرائیل کا ساتھ نہ دینے کا فیصلہ درست تھا۔

رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیراعظم سے استعفے کا ٹائم ٹیبل مانگنے والے اراکین کی تعداد 79 تک پہنچ گئی ہے جبکہ نئے لیڈر کے انتخاب کیلئے 81 ارکان کی حمایت درکار ہے۔

پیٹر مینڈلسن پر بدنام زمانہ جنسی درندے ایپسٹین سے تعلق کا الزام تھا، ان کی امریکہ میں بطور سفیر تعیناتی کیئر سٹارمر کے استعفے کے مطالبہ کا سبب بنی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں