حزب اللہ کا جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 8 حملوں کا دعویٰ

بیروت: (ویب ڈیسک) جنوبی لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا۔

حزب اللہ کی جانب سے جنوبی لبنان میں اسرائیلی ٹھکانوں پر 8 حملوں کا دعویٰ کیا گیا ہے۔

حزب اللہ کے مطابق ابابیل خودکش ڈرونز کے ذریعے اسرائیلی فوجی گاڑیوں پر حملے کیے گئے، حملے میں اسرائیلی فوج کا 21 سالہ کیپٹن ہلاک ہوا۔

القنطرہ کے قریب اسرائیلی مواصلاتی گاڑی اور بکتر بند گاڑی کو نشانہ بنانے کا دعویٰ بھی کیا گیا، دریائے لیتانی کے شمال میں اسرائیلی ٹینک کو اینٹی ٹینک میزائل سے نشانہ بنایا گیا۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج نے تصدیق کی ہے کہ حزب اللہ کے حملے میں اسرائیلی فوجی آپریشن کو نشانہ بنایا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں