اسرائیل کا جوابی حملہ متوقع، ایران کشیدگی میں ممکنہ اضافے کیلئے تیار

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی حکام نے کہا ہے کہ وہ خطے میں کشیدگی میں ممکنہ اضافے کیلئے پہلے ہی تیار ہے اور اسے اس بات کی توقع ہے کہ اسرائیل حالیہ واقعات کے جواب میں مزید کارروائی کر سکتا ہے۔

ایرانی حکام کی جانب سے کوئی نیا سرکاری بیان سامنے نہیں آیا، تاہم ملک بھر میں تشویش، نگرانی اور ممکنہ پیشرفت کے انتظار کی فضا پائی جا رہی ہے کیونکہ عمومی طور پر یہ توقع کی جا رہی ہے کہ اسرائیل حالیہ حملوں کا جواب دے گا۔

ایرانی مؤقف کے مطابق حالیہ کارروائی لبنان کے عوام کے خلاف جاری اسرائیلی حملوں اور جارحیت کا ردعمل ہے، ایرانی حکام گزشتہ ایک ہفتے سے مسلسل خبردار کرتے آ رہے تھے کہ اگر اسرائیل لبنان خاص طور پر بیروت، پر حملے جاری رکھتا ہے تو ایران جوابی کارروائی کرے گا۔

ایران کا کہنا ہے کہ اس نے متعدد بار اسرائیل کو متنبہ کیا تھا کہ لبنان میں فوجی کارروائیوں میں توسیع کے سنگین نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں