اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے: ایرانی وزیر خارجہ
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت حتمی منظوری کے انتہائی قریب ہے۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا میڈیا کو مذاکرات سے متعلق قیاس آرائیوں سے گریز کرنا چاہئے۔
عباس عراقچی کا مزید کہنا ہے کہ شفافیت اور ذمہ دارانہ طرز عمل کے تحت تفصیلات مناسب وقت پر عوام کے سامنے پیش کر دی جائیں گی۔
واضح رہے امریکی صدر ٹرمپ نے وزیر خارجہ عباس عراقچی کی سوشل میڈیا پوسٹ کو شیئر کر دیا۔
امریکی نائب صدر جے ڈی وینس کا کہنا تھا کہ ملاقات یا معاہدے پر دستخط کرنے پر منجمد ایرانی فنڈ بحال نہیں ہوں گے، مجوزہ معاہدے کے تحت ایران کو ذمے داریاں پوری کرنے پر معاشی فوائد حاصل ہوں گے، مجوزہ معاہدے بارے بہت سی جعلی معلومات پھیلائی جارہی ہیں۔