امریکا ایران امن معاہدے کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا ایران امن معاہدے کی مزید تفصیلات منظر عام پر آگئیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ایران حتمی معاہدے تک جوہری پروگرام کی موجودہ صورتحال کو برقرار رکھنے کا پابند ہو گا، ایران یورینیم کی افزودگی، جوہری تنصیبات میں توسیع فوری طور پر روک دے گا، امریکا ایران پر تیل کی پابندیاں ختم کرے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز تمام تجارتی جہازوں کیلئے فوری بحال ہو گی، امریکا ایران کے 25 ارب ڈالر کے منجمد اثاثے بحال کرے گا، ابتدائی معاہدے کے بعد آئندہ 60 دنوں میں حتمی معاہدے پر بات چیت کی جائے گی۔

حتمی معاہدے تک ایران پر کوئی نئی پابندی عائد نہیں کی جائے گی، واشنگٹن علاقائی اتحادیوں کے ساتھ مل کر ایران کی تعمیر نو اور ترقی کا منصوبہ تیار کرے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں