سعودی عرب کی کویت، بحرین اور اردن پر ایرانی حملوں کی سخت مذمت
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب نے کویت، بحرین اور اردن کے خلاف ایرانی حملوں کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سعودی عرب ایران کے حملوں کے خلاف ان ممالک کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی مکمل حمایت کرتا ہے۔
سعودی وزارت خارجہ کا اپنے بیان میں مزید کہنا تھا کہ ایران کے حملے بین الاقوامی قانون اور اچھے ہمسائیگی کے اصولوں کی خلاف ورزی ہیں۔
خیال رہے کہ اس سے قبل خلیج تعاون کونسل کے سربراہ جاسم البدیوی نے بھی ایران کے بحرین، کویت اور اردن پر حالیہ حملوں کو جنگی جرم قرار دیا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments