امریکی فوجیوں کی قربانی ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرے گی، پیٹ ہیگستھ

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ نے اردن میں فوجی اڈے پر ایرانی حملے کے دوران دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی قربانی امریکا کے عزم کو مزید مضبوط کرے گی۔

پیٹ ہیگستھ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر امریکی سینٹرل کمانڈ کے بیان کو شیئر کرتے ہوئے لکھا محفوظ سفر، ہیروز، ان کی قربانی صرف ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہے۔

خیال رہے کہ امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے اردن میں ایران کے بیلسٹک میزائل حملوں میں اپنے 2 فوجیوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...