شاہنواز بھٹو کا یوم شہادت، آصفہ بھٹو، سسی بھٹو کی مزار پر حاضری
لاڑکانہ: (دنیا نیوز) شہید میر شاہنواز بھٹو کا 41واں یوم شہادت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ اس موقع پر خاتون اول اور رکن قومی اسمبلی بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور شہید میر شاہنواز بھٹو کی صاحبزادی سسی بھٹو نے بھٹو ہاؤس نوڈیرو میں شہید میر شاہنواز بھٹو کو خراج عقیدت پیش کیا اور قرآن خوانی میں شرکت کی۔
بعد ازاں بی بی آصفہ بھٹو زرداری اور سسی بھٹو نے گڑھی خدا بخش میں شہید میر شاہنواز بھٹو کے مزار پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی۔
— PPP (@MediaCellPPP) July 18, 2026
اس موقع پر انہوں نے ملک میں جمہوریت کے استحکام، امن اور عوام کی خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی کی جبکہ گڑھی خدا بخش میں شہدائے جمہوریت کے مزارات پر بھی حاضری دی۔
— PPP (@MediaCellPPP) July 18, 2026
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments