ایران کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں، ایرانی میڈیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی میڈیا نے کہا ہے کہ ملک کے جنوبی علاقوں میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے صوبہ ہرمزگان کے علاقے سیریک میں امریکا نے حملہ کیا ہے، جنوبی ایران کے بندرگاہی شہر بندر عباس میں بھی کئی دھماکے سنے گئے ہیں۔

ایران میڈیا نے مزید بتایا ہے کہ امریکی فوج نے تازہ حملوں میں حاجی آباد شہر کے قریبی علاقے کو نشانہ بنایا ہے، مگر ایرانی میڈیا کی جانب سے تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔

خیال رہے کہ کچھ دیر قبل امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) نے کہا تھا کہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر امریکی افواج نے ایران کے خلاف نئے فضائی حملے شروع کر دیے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...