سعودی اور کویتی وزرائے خارجہ کی خطے میں ایرانی حملوں کی مذمت
ریاض: (دنیا نیوز) سعودی عرب اور کویت کے وزیر خارجہ نے خطے کے ممالک پر ایران کی جانب سے کیے جانے والے حملوں کی مذمت کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور کویت کے وزیر خارجہ شیخ جراح جابر الاحمد الصباح نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔
دوران گفتگو دونوں رہنماؤں نے خطے کی تازہ صورتحال اور دونوں ممالک کی جانب سے امن، سلامتی اور استحکام برقرار رکھنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق گفتگو کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے برادر ملک کویت اور خطے کے متعدد دیگر ممالک کو نشانہ بنانے والے ایرانی حملوں کی شدید مذمت کی۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی سلامتی کے تحفظ اور موجودہ کشیدگی سے نمٹنے کیلئے باہمی تعاون جاری رکھنے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments