ایران کا آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان
تہران: (دنیا نیوز) مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی مزید شدت اختیار کر گئی، ایران نے آئندہ چند روز میں آبنائے ہرمز سے باہر نیا محدود زون قائم کرنے کا اعلان کر دیا۔
ایران کے سیکرٹری سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل محسن رضائی نے کہا ہے کہ نیا محدود زون امریکی بحریہ کی ناکہ بندی لائن سے خلیج فارس کے بعض حصوں تک پھیلے گا، نئے محدود زون میں داخل ہونے والے بحری جہاز پابندیوں کی فہرست میں شامل ہوں گے۔
انہوں نے کہا کہ آبنائے ہرمز مکمل طور پر بند اور مسلح افواج کے کنٹرول میں ہے، ٹرمپ کا آبنائے ہرمز کھلا ہونے کا دعویٰ بڑا جھوٹ ہے، آبنائے ہرمز کی بندش سے قبل روزانہ 100 سے زائد بحری جہاز گزرتے تھے، اب صرف 7 سے 8 بحری جہاز ضروری اشیا لے کر گزر رہے ہیں۔
محسن رضائی نے کہا کہ امریکا بھاری اخراجات کے عوض 5 سے 6 بحری جہاز آبنائے ہرمز سے گزار رہا ہے، ایران نے تیل بردار جہازوں کو ڈبونے کا فیصلہ نہیں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایران نیا اینٹی شپ میزائل کامیابی سے آزما چکا ہے، میزائل کا تجربہ 48 گھنٹے قبل امریکی بحریہ کے جنگی جہاز پر کیا گیا، خصوصی میزائل حملے کے بعد امریکی بحری جہاز فرار ہوگیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments