ایران نے پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی آبنائے ہرمز سے آمدورفت روکنے کا منصوبہ بنا لیا

تہران: (دنیا نیوز) ایرانی پارلیمنٹ کی قومی سلامتی و خارجہ پالیسی کمیٹی نے پابندیاں عائد کرنے والے ممالک کی آبنائے ہرمز سے آمدورفت روکنے کا منصوبہ منظور کرلیا۔

منصوبے کے تحت ایران مخالف ممالک، کمپنیوں اور افراد کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت نہیں ہوگی، پابندیوں کے دائرے میں شامل اداروں سے منسلک بحری جہازوں کی ترسیل بھی ممنوع ہوگی۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل پابندیاں عائد کرنے یا اثاثے منجمد کرنے والوں کا تعین کرے گی، علاوہ ازیں آبنائے ہرمز کے تحفظ، سلامتی اور ترقی کے سٹریٹجک ایکشن پلان کی شق 9 بھی منظور کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...