مصر: منشیات کیس میں ایک ٹی وی میزبان اور 11 افراد کو پھانسی کی سزا
قاہرہ: (دنیا نیوز) مصر کے سرکاری اخبار ’الاہرام‘ کے مطابق مصری ٹیلی وژن میزبان سارہ خلیفہ اور 11 دیگر افراد کو منشیات سے متعلق الزامات میں مجرم قرار دیئے جانے کے بعد پھانسی کی سزا سنائی گئی ہے۔
اخبار کے مطابق وہ ایک مجرمانہ گروہ کا حصہ تھے جس نے منشیات بنانے میں استعمال ہونے والے اجزا درآمد کئے تھے، جنہیں فروخت کرنے کا ارادہ تھا، ان کے پاس غیر قانونی آتشیں اسلحہ اور گولہ بارود بھی تھا۔
39 سالہ خلیفہ اپنے ٹی وی پروگرام ’مشن امپاسبل‘ کی وجہ سے سب سے زیادہ معروف ہیں، جو جرائم سے متعلق مسائل پر مبنی تھا، خلیفہ نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
دیگر نو ملزمان کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے جبکہ سات افراد کو بری کر دیا گیا ہے، خلیفہ کے وکیل نے کہا ہے کہ وہ سزائے موت کے خلاف اپیل کریں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments