جرمنی میں انتخابات: دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی
برلن: (دنیا نیوز) جرمنی کے ریاستی انتخابات میں دائیں بازو کی جماعت اے ایف ڈی سب سے آگے، اقتدار کے قریب پہنچ گئی۔
جرمنی کی ریاست سیکسنی انہالٹ کے انتخابات میں انتہائی دائیں بازو کی جماعت آلٹرنیٹو فار جرمنی نے میدان مار لیا، ایگزٹ پولز کے مطابق جماعت نے 44 فیصد ووٹ حاصل کرکے پہلی پوزیشن حاصل کرلی۔
اے ایف ڈی کی کامیابی کو دوسری عالمی جنگ کے بعد ریاستی سطح پر پہلی بار دائیں بازو کی جماعت کے اقتدار کے قریب پہنچنے کے طور پر دیکھا جارہا ہے۔
انتخابی نتائج نے چانسلر فریڈرک مرس کی قدامت پسند جماعت کو بڑا دھچکا دیا، جرمنی کی حکمران اتحادی حکومت کی بڑھتی ہوئی غیر مقبولیت بھی نمایاں ہوگئی۔
اگر اے ایف ڈی ریاستی پارلیمنٹ میں واضح اکثریت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی تو اسے اپنی پالیسیوں پر عملدرآمد کے لئے مضبوط پوزیشن مل جائے گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments