ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ اسرائیل کو تباہ کر دے گا، امریکی صدر

ڈبلن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران نے جوہری ہتھیار حاصل کر لیے تو وہ مشرق وسطیٰ اور اسرائیل کو تباہ کر دے گا۔

آئرلینڈ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ سعودی آئل پائپ لائن پر حملے کا ذمہ دار غالباً ایران ہے، ایران کو جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے، ایران جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے صرف دو ہفتے کی دوری پر تھا۔

انہوں نے کہا کہ حوثی امریکا سے لڑائی نہیں چاہتے، تہران سے یورپ کے کچھ شہروں کو بھی خطرہ تھا، ایران پر مزید ایک ہفتے حملہ نہ کرتے تو ایران ہم پر بھی حملہ کر دیتا۔

ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ آبنائے ہرمز پر امریکا کا کنٹرول ہے، ایران جنگ جلد ختم ہوگی، جنگ ختم ہوتے ہی تیل کی قیمتیں تیزی سے گر جائیں گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...