سویڈن: شاہی محل کے باہر پولیس کی فائرنگ سے مسلح شخص زخمی حالت میں گرفتار
سٹاک ہوم: (دنیا نیوز) سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں شاہی محل کے باہر پولیس نے مسلح شخص کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کو ایک شخص کے ہتھیار کے ساتھ ہنگامہ آرائی کرنے کی اطلاع ملی جس پر موقع پر پہنچنے والے اہلکاروں نے فائرنگ کی، زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت تشویشناک لیکن جان لیوا نہیں بتائی گئی۔
مقامی میڈیا کے مطابق مسلح شخص نے مبینہ طور پر چاقو کے ساتھ محل کے محافظوں سے رابطہ کیا اور اسے گولی مارنے کا مطالبہ کیا تھا۔
پولیس نے سرکاری اہلکار کو سنگین دھمکیاں دینے اور سنگین نوعیت کے چاقو کے جرم کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments