مودی سرکار نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنا دیا، جگہ جگہ فوج تعینات

نیو دہلی: (دنیا نیوز) مودی حکومت نے احتجاج روکنے کیلئے دہلی کو مقبوضہ علاقہ بنادیا۔

مودی سرکار نے جگہ جگہ پولیس اور فوج تعینات کردی، موبائل انٹرنیٹ سروس معطل کردی، دفعہ 163 نافذ کر دی گئی، 20 ہزار سے زائد پولیس اور نیم فوجی دستے تعینات کر دیئے گئے۔

پولیس نے کاکروچ جنتا پارٹی کے 10 ہزار کارکنوں کو حراست میں لے لیا، مظاہرین 13 کروڑ سے زائد شہریوں کو ووٹر لسٹ سے خارج کرنے پر سراپا احتجاج ہیں۔

کاکروچ جنتا پارٹی اور اپوزیشن جماعتیں چیف الیکشن کمشنر کے استعفے کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...