امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے: باقر قالیباف
تہران: (دنیا نیوز) ایرانی سپیکر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکا اسرائیل کو فرسٹ قرار دینے کی پالیسی کے باعث تباہی کے دہانے پر ہے۔
ایرانی سپکیر باقر قالیباف نے کہا کہ امریکی قیادت ہارنے والے جواری کی طرح بازی چھوڑنے کو تیار نہیں، صدر ٹرمپ ایران کے خلاف جنگ کے اگلے مرحلے کی تیاری کر رہے ہیں۔
باقر قالیباف نے کہاکہ جے ڈی وینس اپنے باس ٹرمپ کو ایران جنگ پر اپنا مؤقف براہ راست دیں، جے ڈی وینس طویل لیکچر چھوڑیں، اپنے باس سے براہ راست کیوں نہیں کہتے؟
انہوں نے مزید کہا کہ ان کا باس ہار ماننے والا جواری اب میز چھوڑنے کو تیار نہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments