ایران امریکی منظوری کے بغیر جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا: صدر ٹرمپ
واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کسی صورت نیو کلیئر ہتھیار نہیں رکھ سکتا، ایران امریکا کی منظوری کے بغیر اپنے جوہری پروگرام سے متعلق کوئی اقدام نہیں کررہا۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں سے گفتگو میں یہ بیان ایران کے جوہری پروگرام کے مستقبل سے متعلق ثالثوں کی جانب سے پیش کی گئی تجاویز کے بارے میں سوال کے جواب میں دیا۔
انہوں نے کہا ایران کیخلاف کارروائی آگے بڑھانے یا معاملہ ختم کرنے کا فیصلہ کرنا ہوگا، اس حوالے سے آئندہ حکمت عملی جلد طے کی جائے گی، پیٹ ہیگسیتھ نے انتہائی شاندار کام کیا ہے۔
امریکی صدر کا کہنا تھا عوام کی ناراضی کے بعد تبدیلی ضرور آئے گی، آئندہ دو ہفتوں میں کئی منصوبے سامنے لاؤں گا، کئی بڑی کمپنیاں امریکا میں اپنے کارخانے قائم کر رہی ہیں، ٹیرف سے بچنے کیلئے امریکا میں مصنوعات تیار کرنا ہوں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments