ایران نے سعودیہ اور یمن کے حوثیوں کے جاری تنازع میں ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے

تہران: (دنیا نیوز) یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان جاری تنازع میں ایران کے ملوث ہونے کے الزامات مسترد کر دیئے ہیں۔

اسماعیل بقائی نے یورپی یونین پر یمنی عوام کے خلاف پابندیاں عائد کرنے اور معاشی محاصرے میں شریک ہونے کا الزام بھی عائد کیا۔

واضح رہے کہ رواں ہفتے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کایا کالاس نے سعودی عرب پر حوثیوں کے حملوں اور یمن میں حوثیوں کی فوجی سرگرمیوں میں اضافے کی مذمت کرتے ہوئے ایران سمیت تمام متعلقہ فریقوں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ حوثیوں کو فوجی معاونت فراہم کرنا بند کریں۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان نے ایران پر عائد الزامات کو ’جعلی خبریں‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد حقائق کو چھپانا اور عالمی رائے عامہ کو گمراہ کرنا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...