بھارتی گلوکار بادشاہ نے وزن میں کمی لا کر مداحوں کو دنگ کر دیا

ممبئی(شوبزڈیسک)بالی ووڈ انڈسٹری کے ریپر و گلوکار بادشاہ نے اپنے وزن میں ناقابلِ یقین حد تک کمی لا کر مداحوں کو حیران کر دیا۔
بادشاہ نے اپنے انسٹااکاؤنٹ پر نئی ویڈیو شیئر کی جس میں ان کے جسم میں واضح طور پر تبدیلی دیکھی جا سکتی ہے ،سوشل میڈیاپر ایک صارف نے کہاکہ بادشاہ نے وزن میں کمی اپنے زبردست کم بیک کے لیے کی ہے تو کسی صارف نے لکھا ہے کہ بادشاہ نے وزن ورزش کے ذریعے کم کیا ہو گا۔