فلم سکندر باکس آفس پر 200 کروڑ کو عبور کریگی: سلمان خان

ممبئی (شوبزڈیسک )بالی ووڈ سپر سٹار سلمان خان نے کہاہے کہ وہ محسوس کرتے ہیں کہ انکی آئندہ آنے والی فلم سکندر باکس آفس پر 200 کروڑ روپے کو کراس کرے گی۔۔۔
گزشتہ روز ممبئی میں فلم کے ٹریلر کی ریلیز کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہاکہ مجھے یقین ہے کہ یہ فلم کامیاب ہوگی۔ عید، دیوالی، نیو ایئر، تہوار ہو یا تہوار نہ ہو، یہ لوگوں کی محبت ہے ۔ پکچر اچھی ہو یا بری ہو، وہ دو سو کروڑ تو پار کر ہی دیتی ہے ۔ اس موقع پر رشمیکا مندانا نے فلم سے متعلق اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ مجھے سلمان خان سر کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملا، اس سے بڑی اور بات کیا ہوسکتی ہے ۔رشمیکا مندانا نے مزید کہا کہ مجھے امید ہے کہ آپ سب کو ہمارا کام پسند آئے گا، انہوں نے فلم کے ہدایتکار کی تعریف کی اور کہا کہ میں داس سر کے ساتھ کام کرنا چاہتی تھی، میں انڈسٹری میں تو 8 سال ہوں لیکن ان کی فلمیں کافی عرصے سے دیکھ رہی ہوں۔ مجھ ان کا کام دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ یہ بہت ہی متاثر کن ہے ۔