آرگنائزرز نے نیہا ککڑ کے الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

آرگنائزرز نے نیہا ککڑ کے الزامات کو جھوٹ قرار دیدیا

ممبئی (آئی این پی)نیہا ککڑ کے میلبورن کنسرٹ کے تنازع نے نیا موڑ لے لیا ہے ،گلوکارہ کے اس بیان کے بعد جس میں انہوں نے پرفارمنس میں تاخیر کی وجہ آرگنائزر کی بد انتظامی کو قرار دیا تھا۔۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 اب تقریب کے آرگنائزر کا بھی ردِ عمل سامنے آگیا جنہوں نے اس الزام کی تردید کی ہے ۔ منتظمین نے کہا کہ ہم تمام ثبوتوں اور تفصیلات کے ساتھ واپس آئیں گے جو نیہا ککڑ شو کے ساتھ ہوا ہے ، ہم سب کو بے نقاب کریں گے ۔منتظمین نے کہا کہ گلوکارہ کو انہیں معاوضہ ادا کرنا ہوگا کیونکہ ان کی وجہ سے انہیں بڑا نقصان ہوا ہے ۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ نیہا کے دعوے کے برعکس انہوں نے گلوکارہ کے لیے متعدد کاریں بھیجنے ، فائیو سٹار ہوٹلوں کی بکنگ سمیت تمام ضروری انتظامات کیے تھے ، ساتھ ہی ان پر کیے گئے اخراجات کی ایک فہرست بھی شیئر کی جو کل 4.25 کروڑ روپے تک پہنچ گئے ۔آرگنائزرز نے کہا کہ الزامات مکمل طور پر جھوٹے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں