کیفی خلیل اور تلسی کمار کے گانے’’ فتور‘‘ نے دھوم مچا دی

کیفی خلیل اور تلسی کمار کے گانے’’ فتور‘‘ نے دھوم مچا دی

لاہور(شوبزڈیسک)کہانی سنو سے شہرت حاصل کرنے والے پاکستانی گلوکار کیفی خلیل نے نیا گانا جاری کر دیا۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

گلوکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اس حوالے سے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بھارتی گلوکارہ تلسی کمار کے ہمراہ اپنا نیا گانا گزشتہ روز جاری کیا ہے ۔کیفی خلیل کی جانب سے یوٹیوب پر جاری ہونے والی میوزک ویڈیو نے چند گھنٹوں میں ہی دھوم مچا دی اور 24 گھنٹوں سے بھی مختصر وقت میں 15لاکھ سے زائد صارفین اس گانے کو سن چکے ہیں، کیفی خلیل اور تلسی کمار کے نئے گانے کا ٹائٹل ‘فتور’ ہے، جسے بیرونِ ملک فلمایا گیا ہے۔ اس گانے کی ویڈیو میں پاکستانی اداکارہ سحر خان ایک نئے انداز میں دبئی کے ماڈل و اداکار رعفان حسنلی کے ساتھ نظر آ رہی ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں