اداکارہ سارہ لورین کی والدہ انتقال کر گئیں

لاہور(شوبزڈیسک ) اداکارہ سارہ حسین المعروف سارہ لورین کی والدہ انتقال کر گئیں۔ اداکارہ نے انسٹا سٹوری میں اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ آج میں آپ کو دکھی اور۔۔
خالی دل کے ساتھ لکھ رہی ہوں کہ میری ماں، میری سب کچھ، آج اس دنیا سے رخصت ہو گئی ہیں۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں جو میرے جذبات کو بیان کر سکیں ، میں نے آپ سے زیادہ شاندار خاتون نہیں دیکھی، آپ کی کمی ہمیشہ شدت سے محسوس کروں گی۔ الوداع ماں! آپ ہمیشہ میرے دل میں زندہ رہیں گی۔