سنی دیول اورامیشاپٹیل ،فوادخان کی حمایت میں بول پڑے

 سنی دیول اورامیشاپٹیل ،فوادخان کی حمایت میں بول پڑے

ممبئی (شوبزڈیسک) پاکستانی اداکار فوادخان کے بھارتی فلم میں کام کرنے کے اعلان کے بعد انتہا پسند ہندوؤں کے احتجاج کے باوجود بھارتی اداکار سنی دیول اور۔۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 امیشا پٹیل ان کی حمایت میں بول پڑے ،معروف ایکشن ہیرو سنی دیول نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہم فنکار ہیں اور سرحدوں سے بالاتر ہوکر پوری دنیا کے لیے کام کرتے ہیں۔ میں اس معاملے کے سیاسی پہلو میں نہیں جانا چاہتا کیوں کہ پھر باتیں بگڑنا شروع ہو جاتی ہیں لیکن دنیا اب گلوبل ولیج بن چکی ہے تو ملکوں کے درمیان پابندیاں نہیں ہونی چاہئیں۔ایک انٹرویو میں امیشا پٹیل نے کہا کہ ہم ہر اداکار اور ہر موسیقار کو خوش آمدید کہتے ہیں۔ یہ بھارت کی کثیر الجہتی ثقافت ہے ۔ فن، فن ہوتا ہے اور اس میں کوئی تفریق نہیں ہونی چاہیے ۔ دنیا بھر میں غیرملکی فنکاروں کو خوش آمدید کہا جاتا ہے چاہے وہ مصور، موسیقار، اداکار، ہدایتکار یا کچھ بھی ہوں۔ پاکستانی اداکار فواد خان پہلے بھی بھارت میں کام کرچکے ہیں اور مجھے وہ پہلے بھی بہت پسند تھے ۔یاد رہے کہ بھارت میں کسی پاکستانی اداکار کے کام کرنے پر پابندی 9 سال قبل 2016 میں غیر اعلانیہ طور پر عائد کی گئی تھی جب اُڑی کے مقام پر ایک حملہ ہوا تھا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں