بالوں کا خوبصورت جوڑا لائے شخصیت میں نکھار

تحریر : ثمرہ چوہدری


سردیوں کی آمد کے ساتھ ہی شادیوں کا سیزن بھی شروع ہو جاتا ہے ۔خواتین کے لئے جتنا اہم شادی میں استعمال ہونے والا لباس ہوتا ہے اتنا ہی اہم ہیئر سٹائل بھی ہوتا ہے۔ اگر آپ کا ہیئر سٹائل لباس کے مطابق ہو تو آپ کی شخصیت میں چار چاند لگ جاتے ہیں۔

 جیسے ہی شادیوں کا سیزن شروع ہوتا ہے تو تقریباً ہر ہفتے آپ کو شادی کے ایک نہ ایک فنکشن میں شرکت کرنا پڑتی ہے اور جتنی زیادہ تقریبات اتنے زیادہ ہیئر سٹائل۔ ذیل میں ہم نے کچھ ایسے ہی ہیئرسٹائلز کا ذکر کیا ہے جو شادی میں شرکت کرنے والے بھی استعمال کر سکتے ہیں اور وہ خواتین بھی جن کی اپنی شادی ہے۔

سکسٹی سٹائل جوڑا

پہلے سامنے سے بالوں میں مانگ نکالیں فرنٹ سے کانوں تک سکسٹی(Sixty) کا سٹائل بنائیں۔یعنی سامنے کی دونوں طرف سے ایک انچ چوڑی لٹ نکال کر کنگھی کریں اور کانوں کے پیچھے کر کے پنیں لگا دیں اور پیچھے والے بالوں کو ربر بینڈ سے باندھ دیں۔ اب پیچھے کے بالوں سے تھوڑے بال رول بنا کر سامنے تک لائیں۔ جہاں تک مانگ تھی وہاں لا کر پنیں لگائیں۔ اسی طرح تمام بالوں کے رول کرتی جائیں اور پنیں لگاتی جائیں اس طرح یہ ہاف جوڑا کریں اس میں سامنے سے تمام رول نظر آئیں گے۔ پھر انہیں مکس کر دیں۔ اس جوڑے سے دلہن کا دوپٹہ اونچا رہے گا اور بھلا معلوم ہو گا۔

ڈبل ببل جوڑا

پہلے تمام بالوں کو اٹھا کر پیچھے سے ربر بینڈ لگائیں۔بالوں کی ایک لٹ لے کر اندر کی جانب اوپر کے طرف کر کے رول بنا کر پنیں لگائیں۔پہلے اوپر، باہر والے بالوں کو دائرے کی شکل میں رول بنا کر پنیں لگاتی جائیں اس کے بعد اندر کے بالوں یعنی پیچھے پونی میں ایک ایک لٹ لے کر پہلے والے بالوں کے رول کے اوپر آگے کر کے لٹ کو رول کر کے پن لگائیں۔ اس طرح رولز کے دو راؤنڈ بن جائیں گے۔ پہلاراؤنڈ چھوٹا اور دوسرابڑا راؤنڈ  بن جائے گاآخر میں انہیں مکس کرلیں تو بہت ہی خوبصورت جوڑا ہو گا۔

سادہ جوڑا

پہلے بالوں میں اچھی طرح کنگھی کریں۔ بال زیادہ لمبے ہوں تو تمام بالوں کو اکٹھا کریں۔ بائیں ہاتھ کو درمیان میں رکھ کر گرہ لگائیں پھر سختی کے ساتھ باندھ دیں۔ اس کے بعد دوسری مرتبہ پھر ہاتھ کے گرد بالوں کو گھما کر گرہ دیں۔پہلی گرہ کے اوپر دوسری گرہ آ جائے گی۔ بال اگر زیادہ لمبے ہوں تو پھر تیسری گرہ بھی اس کے اوپر لگا دیں۔ آخر میں سروں کو اندر کی طرف موڑ کرجوڑے کی پن لگا دیں۔

مینڈیوں کا جوڑا

تمام بالوں کو ربر بینڈ سے باندھ دیں۔پھر تھوڑے بال لے کر مینڈیا ں کرتی جائیں یعنی پتلی پتلی باریک چٹیا بنائیں۔ جب تمام بالوں کی مینڈیاں ہو جائیں تو پھر تین مینڈیاں لے کر اکٹھی کریں اور انگلیوں پر رول کرتی ہوئی اوپر پونی کے پاس لے جا کر پنیں لگادیں۔ اسی طر ح سارے بالوں کی جو مینڈیاں بنائی ہیں ان میں سے تین تین لے کر رول بنا کر پنیں لگاتی جائیں۔ اس طرح جوڑے کی شکل میںپورا راؤنڈ بن جائے گا۔ باریک والی پنوں میں گولڈن موتی ڈال کر جوڑے کے اوپر سیٹ کر لیں۔

دلہن جوڑا

پہلے فرنٹ سے بیک کومنگ کر لیں ۔اس کے بعدتھوڑاپیچھے سے بالوں کی ایک لٹ لے کر رول بنا کر بیک کومنگ کے بالوں کے پاس سیٹ کر دیں۔ اب ایک لٹ لے کر دائیں طرف کان کی طرف ایک رول بنا کر سیٹ کر یں اور دوسرا رول بائیں طرف کان کی سائیڈ پربناکر سیٹ کریں اور بالکل درمیان میں تھوڑے سے بال لے کر پونی بنائیں اور ان میں تھوڑے تھوڑے بال لے کر چھوٹا سا جوڑا بنائیں اس طرح باہر والے راؤنڈ کا آخری رول پیچھے نیچے کی جانب ہوگا۔یعنی گردن سے اوپر، بالوں کے آخر تک ایک رول بنا کر پنیں لگائیں۔ یہ جوڑا بڑا بنے گا ایک باہر والا راؤنڈہو گا اور دوسرا اندر والا چھوٹا جوڑا ہو گا اس طرح دو جوڑے ایک ساتھ ہو جائیں گے۔ اس کے بعد ان کو مکس کر دیں ۔باریک والی پنیں موتی ڈال کر لگا دیں۔گلیڑ چھڑک دیں اور ہیئر سپرے کر دیں۔

ّ(ثمرہ چوہدری فیشن انڈسٹری سے وابستہ ایک معروف بیوٹیشن ہیں)

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

حفیظ تائب وفورِ شوق و عقیدت کی آ واز

ان کی نعت عشق و وارفتگی کے ساتھ تمام ممکنہ فنی محاسن سے آراستہ ہے :حفیظ تائب نے عام روایت سے ہٹ کر رسول مقبول سے عقیدت و محبت کا اظہار کیا ہے‘رسول اکرمﷺ کی ذات پاک سے محبت کیساتھ اسوۂ حسنہ کی تفصیلات بھی بیان کی ہیں‘دوسری اہم خوبی یہ ہے کہ جو کچھ کہا ہے اسے تخلیقی سطح پر محسوس کیا ہے:پاکستان اور ملتِ اسلامیہ کو در پیش مسائل کا اظہار جس شائستگی سے حفیظ تائب کی نعتوں میں ملتا ہے دوسروں کے ہاں نظر نہیں آتا‘ بقول احمد ندیم قاسمی ،حفیظ تائب کی نعتیں پڑھیے تو معلوم ہوتا ہے کہ حضورﷺ کے توسط سے وہ کائناتِ انسانی کے مثبت مطالعے میں مصروف ہیں

مجید امجد، فطرت سے ہم کلام

مٹی جسم ہے، مٹی نور ہے، مٹی وقت کا ریلا ہے،ہرے بھرے میدان، ابلتے قرینے، باسمتی کی باس،سانسیں، عمریں، قدریں سب کچھ سکے، پیسے، چربی، ماس

کینگروز کا سپن کے جال سے شکار

گرین شرٹس کی ہوم گرائونڈ پر تاریخی فتح:گرین شرٹس نے مسلسل تیسری ون ڈے سیریز اپنے نام کر کے تاریخ رقم کر دی

پاکستان کا ایٹمی سفر!

گرمیوں کا موسم اور شام کا وقت تھا۔ آسمان پر ہلکی سرخی پھیلی ہوئی تھی۔ گھر کے صحن میں ارحم اور ارسل اپنے تایا ابو کے ساتھ بیٹھے تھے۔ دونوں کے ہاتھوں میں اسکول کی کاپیاں تھیں۔

توبہ

عامر انتہائی شریر لڑکا تھا۔ ہر وقت شرارتیں کرتا، دوسروں کو ستانے میں اُسے بڑا مزہ آتا تھا۔

آم — پھلوں کا بادشاہ

گرمیوں کا موسم آتے ہی بازاروں میں خوشبودار آم نظر آنے لگتے ہیں۔ آم ایک ایسا پھل ہے جسے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔