آم — پھلوں کا بادشاہ

تحریر : عائشہ شاہد


گرمیوں کا موسم آتے ہی بازاروں میں خوشبودار آم نظر آنے لگتے ہیں۔ آم ایک ایسا پھل ہے جسے دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے۔

مٹھاس، خوشبو اور غذائیت کی وجہ سے اسے ’’پھلوں کا بادشاہ‘‘ کہا جاتا ہے۔ پاکستان ان ممالک میں شامل ہے جہاں بہترین معیار کے آم پیدا ہوتے ہیں۔آم کا درخت سدا بہار ہوتا ہے اور کئی سال تک پھل دیتا رہتا ہے۔ اس کے پتے لمبے اور چمکدار ہوتے ہیں۔ موسمِ بہار میں اس پر پھول آتے ہیں جو بعد میں آم کی شکل اختیار کر لیتے ہیں۔ 

پاکستان میں آم کی کئی مشہور اقسام پائی جاتی ہیں جن میں سندھڑی، چونسا، انور رٹول، دسہری، لنگڑا اور سفید چونسا خاص طور پر معروف ہیں۔ ہر قسم کا ذائقہ اور خوشبو الگ ہوتی ہے۔ سندھڑی اپنی مٹھاس کیلئے مشہور ہے جبکہ چونسا کو دنیا کے بہترین آموں میں شمار کیا جاتا ہے۔آم نہ صرف مزیدار ہوتا ہے بلکہ صحت کیلئے بھی بہت فائدہ مند ہے۔ اس میں وٹامن اے، وٹامن سی، فائبر اور دیگر غذائی اجزا وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔ وٹامن اے آنکھوں کی صحت کیلئے مفید ہے جبکہ وٹامن سی جسم کی قوتِ مدافعت بڑھانے میں مدد دیتا ہے۔ آم توانائی بھی فراہم کرتا ہے اور بچوں کی نشوؤنما میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

بلاشبہ آم قدرت کا ایک انمول تحفہ ہے۔ یہ نہ صرف ذائقے میں بے مثال ہے بلکہ صحت کیلئے بھی فائدہ مند ہے۔ بچوں کو چاہیے کہ وہ موسم گرما میں اس مزیدار اور غذائیت سے بھرپور پھل سے لطف اندوز ہوں اور قدرت کی اس نعمت کا شکر ادا کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...

کامن ویلتھ گیمز 2026:گلاسکو کے میدانوں میں عالمی چیمپئنز کا امتحان

دنیا بھر سے 3ہزار کھلاڑی 10 مختلف کھیلوں کی 215 کیٹیگریز میں میڈلز کیلئے مد مقابل

بادل لوٹ آئے

پہاڑی وادی شیرانوالا میں سردیوں کا موسم اپنے عروج پر تھا، اس بار بادل جیسے اس خوبصورت زمین کو بھول چکے تھے۔

شعرکہانی

ایک چھوٹے سے گائوں میں ایک لڑکا رہتا تھا، اس کا نام ابرار تھا۔ وہ غریب کسان کا بیٹا تھا، مگر دل میں بڑے خواب رکھتا تھا۔ اس کی آنکھوں میں چمک تھی، جیسے اس کے اندر کوئی روشنی بھڑک رہی ہو۔

طرزِ گفتار

زمیں کے تارو! ہم جس معاشرے میں رہتے ہیں اس میں بے شمار اچھائیوں کے ساتھ لاتعداد برائیاں بھی موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ نے زمین پر ہر چیز کو جوڑا پیدا فرمایا ہے۔

آڑو: صحت بخش اور لذیذ پھل

گرمیوں کا موسم اپنے ساتھ بہت سے مزیدار پھل لاتا ہے، جن میں آڑو ایک نہایت مقبول اور خوش ذائقہ پھل ہے۔

کالے بادل آئیں گے

کالے بادل آئیں گےآ کر مینہ برسائیں گے