عام انتخابات،لیول پلینگ فیلڈ اور نواز شریف کی واپسی

تحریر : سلمان غنی


ملکی سیاست میں سیاسی ہلچل شروع ہے اور لگتا ہے کہ سیاسی جماعتوں نے انتخابات کی تاریخ ملنے سے پہلے ہی اپنی اپنی سطح پر انتخابی مہم کا آغاز کردیا ہے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف 21اکتوبر کو پاکستان آنے کا اعلان کرچکے ہیں اور ان کی آمدکے اعلان کے ساتھ ہی مسلم لیگ( ن) میں بھی جوش و جذبہ دکھائی دے رہا ہے۔

پہلے ہی کہا جارہا تھا کہ عام انتخابات سے قبل  نواز شریف کو واپس آکر انتخابی مہم چلانا ہوگی کیونکہ مسلم لیگ (ن) کا ووٹ بینک نواز شریف کی سیاست سے جڑا ہے ۔سابق وزیر اعظم شہباز شریف بھی برملا کہہ چکے ہیں کہ نواز شریف ہی مسلم لیگ (ن) کی جانب سے وزارتِ عظمیٰ کے امیدوار ہوں گے۔مسلم لیگ (ن) او ربالخصوص مریم نواز نے نواز شریف کی واپسی کے حوالے سے سیاسی سرگرمیاں تیز کر دی ہیں ۔  اگرچہ کچھ لوگوں کو ابھی بھی شک ہے کہ کیا واقعی نواز شریف واپس آئیں گے او ر ان کی آمد کسی بڑی طاقت کی ضمانت کے بغیر ممکن ہوگی یا وہ کسی ڈیل کے تحت ملک واپس آرہے ہیں؟مگر یوں لگتا ہے کہ نواز شریف کی واپسی نے پیپلزپارٹی کو مشکل میں ڈال دیا ہے۔لیکن ان کی واپسی میں جو بھی قانونی رکاوٹیں ہوں یا انہیں جیل ہی کیوں نہ جانا پڑے،نواز شریف ہر قیمت پر وطن واپس آنے کا تہیہ کر چکے ہیں، جیسا کہ انہوں نے خود کہا ہے کہ وہ سب کچھ برداشت کرنے کے لیے تیار ہیں اور ان کی واپسی کا پروگرام تبدیل نہیں ہوگا۔دوسری طرف بلاول بھٹو شکوہ کررہے ہیں کہ بڑے فیصلے کرنے والی طاقتوں کی جانب سے ان کے مقابلے میں مسلم لیگ (ن) کو زیادہ سہولت دی جارہی ہے۔پیپلز پارٹی کے چیئرمین مسلسل کہہ رہے ہیں کہ (ن) لیگ کے مقابلے میں پیپلز پارٹی کو انتخابی عمل میں لیول پلینگ فیلڈ نہیں دی جارہی۔ اس طرح مسلم لیگ( ن) او ربالخصوص پیپلزپارٹی کی جانب سے ایک دوسرے پر سیاسی تنقیدبھی شروع ہے اور پیپلزپارٹی کا رویہ مسلم لیگ (ن) کے بارے میں جارحانہ محسوس ہوتا ہے۔ 

مسلم لیگ (ن) نے بھی جوابی وار کیا تھا مگر نواز شریف کی ہدایت پر پیپلزپارٹی کے خلاف تنقید بند کردی گئی۔ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو پیپلز پارٹی سے الجھنے کی بجائے اپنی توجہ انتخابی مہم پر رکھنی چاہیے۔ دراصل بلاول بھٹو زرداری کو لگتا ہے کہ انہیں مسلم لیگ( ن) کے مقابلے میں دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، بلوچستان او رجنوبی پنجاب میں جو لوگ پیپلزپارٹی میں شامل ہونا چاہتے تھے ان کو بھی شامل ہونے سے روک دیا گیا ہے۔ بلاول بھٹو زرداری کو یہ بھی گلہ ہے کہ سندھ ، پنجاب اور وفاق کی سطح پر جو نگران حکومتیں بنی ہیں وہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت ہی کا تسلسل ہیں اور مسلم لیگ (ن) کو انتخابی عمل میں سہولت کا ری کا کردار ادا کررہی ہیں۔صرف پیپلز پارٹی ہی نہیں سندھ میں ایم کیو ایم اور اسی طرح پی ٹی آئی بھی لیول پلینگ فیلڈ کا مطالبہ کررہی ہے او ران کو لگتا ہے کہ انتخابات سے پہلے ایک سیاسی جماعت کی حمایت اور انتخابی عمل کو متنازع بنایا جارہا ہے۔پیپلزپارٹی سمجھتی تھی کہ پی ٹی آئی پر مختلف نوعیت کی پابندیوں او رمسلم لیگ (ن) کی سابق حکومت کی کارکردگی پر عوامی تنقید کا سیاسی فائدہ پیپلزپارٹی کو ہوگا لیکن لگتا ہے کہ پیپلزپارٹی اور مقتدرہ کے درمیان کئی معاملات پر اتفاق نہیں ہو سکا ۔ بظاہریہی وجہ ہے کہ پیپلزپارٹی او ربالخصوص بلاو ل بھٹو تنقید کررہے ہیں۔ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ آصف زرداری اور بلاول بھٹو میں یہ طے ہوا ہو کہ آصف زرداری مفاہمت اور بلاول مزاحمت کی سیاست کا کارڈ کھیلیں،لیکن اہم بات یہ ہے کہ انتخابات کے ہنگام پیپلزپارٹی او رمسلم لیگ( ن) میں سیاسی لڑائی ہو تو ایک بار پھر 90ء کی دہائی کی سیاست لوٹ آئے گی۔ اسی طرح پی ٹی آئی کا معاملہ بھی اہم ہے اور دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی کو انتخابات میں حصہ لینے کا موقع کس حد تک ملتا ہے کیونکہ ابھی تک تو پی ٹی آئی دیوار سے لگی ہوئی ہے ، اس کو کسی بھی طرح سے سیاسی سرگرمیوں کاموقع نہیں مل رہا  اوراس جماعت کی ساری قیادت جیل میں یا روپوش ہے۔ یہی وجہ ہے کہ پی ٹی آئی کے لیول پلینگ کے مطالبے میں وزن ہے ، دیکھنا ہوگا کہ اگلے انتخابات میں پی ٹی آئی کہاں کھڑی ہوتی ہے۔پیپلزپارٹی کی ایک تنقید یہ بھی ہے کہ نگران حکومتیں مسلم لیگ (ن) کے لیے سہولت کاری کا کردار ادا کررہی ہیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کا مؤقف ہے کہ نگران حکومتوں سے اس کا کوئی تعلق نہیں او راگر پیپلزپارٹی کو ان حکومتوں سے شکایت ہے تو وہ الیکشن کمیشن سے رابطہ کرے۔ بہرحال بلاول بھٹو کو لگ رہا ہے کہ مفاہمت کی سیاست کا ایجنڈا انہیں انتخابی مہم میں کوئی فائدہ نہیں دے سکے گا۔ انہوں نے آصف علی زرداری کو بھی یہ پیغام دیا ہے کہ یا تو کوئی راستہ نکالیں یا انہیں موقع دیں کے وہ اپنی مرضی کی سیاست کریں۔بطاہر یہی بلاول بھٹو کے لہجے میں تلخی کا اصل سبب ہے۔

نواز شریف کی واپسی کی صورت میں ان کے سامنے ایک طرف سیاسی حالات کا چیلنج ہوگا تو دوسری طرف قانونی محاذ پر بھی انہیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ اگرچہ مسلم لیگ (ن) کی قانونی ٹیم کا کہنا ہے کہ جو بھی قانونی رکاوٹیں تھیں وہ کافی حد تک ختم ہوچکی ہیں۔ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف مینار پرجلسے سے اپنی انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) کی کوشش ہے کہ مینار پاکستان پر تاریخی جلسہ ہونا چاہیے ، جلسہ ناکام ہونے کی صورت میں نواز شریف فیکٹر مسلم لیگ (ن) کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔نواز شریف کے لیے ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں عوامی مشکلات میں بدترین اضافے کی وجہ سے لوگ مسلم لیگ (ن)سے نالاں ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انتخابی مہم میں (ن) لیگ کا بیانیہ کیا ہوگا اسی پر سوچ بچار جاری ہے۔انتخابات کی تاریخ کے حوالے سے بات کی جائے تو زیادہ تر سیاسی جماعتیں الیکشن کمیشن سے فوری طور پر انتخابات کی تاریخ کے اعلان کا مطالبہ کر رہی ہیں۔ اس سے فیصلہ کرنے والوں پر بھی دباؤ بڑھ رہا ہے کہ مسئلے کا حل انتخابات سے ہی جڑا ہوا ہے،انتخابات میں تاخیر سے ملک میں سیاسی عدم استحکام بھی بڑھے گا اور معاشی بدحالی بھی۔اس لیے گیند الیکشن کمیشن کے کورٹ میں ہے کہ وہ کب انتخابات کا تاریخ کا علان کرتا ہے تاکہ ابہام ختم ہو۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

احمد راہی ترنجن سے رگ جاں تک

احمد راہی نے تخلیق فن کا آغاز اردو شاعری سے کیا تھا۔ بعد میں وہ پنجابی شاعری کی طرف متوجہ ہوئے اور اس میں بڑا نام پیدا کیا۔ اپنی پنجابی شاعری کی ہمہ گیر مقبولیت کے باوجود وہ اردو شاعری سے کبھی دست کش نہ ہوئے۔

سوء ادب : دو گویّے

مشہور امریکی سنگر ایلویس پریسلے کہیں جا رہے تھے کہ ایک گائوں سے گزرتے ہوئے اُنہیں سو ڈالر کی ضرورت پڑگئی ۔وہ ایک مقامی بینک میں گئے اور وہاں سو ڈالر کا چیک پیش کیا جس پر بینک والوں نے کہا کہ چیک کیش کرنے کیلئے آپ کی شناخت ضروری ہے جس پرایلویس پریسلے نے کہا : ’’بھائی میں ایلویس پریسلے ہوں کیا آپ مجھے نہیں جانتے اور آپ نے میرا گانا کبھی نہیں سُنا ؟‘‘

ICC CHAMPIONS TROPHY 2025,روایتی حریف کا پاکستان آنے سے انکار

آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی2025ء میگا ایونٹ کا نواں ایڈیشن ہو گا، یہ ایک بین الاقوامی کرکٹ ٹورنامنٹ ہے جس کا مقابلہ ایک روزہ بین الاقوامی(او ڈی آئی)کی مردوں کی قومی ٹیموں کے درمیان ٹاپ آٹھ درجہ بندی پر ہوتاہے، اس کا اہتمام انٹرنیشنل کرکٹ کونسل(آئی سی سی)کرتاہے اور اس کی میزبانی پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ 2025ء تک کرے گا۔ پاکستان دفاعی چیمپئن ہے، جس نے 2017 ء میں چیمپئنز ٹرافی کا پچھلا ایڈیشن جیتا تھا۔

علامہ محمد اقبالؒ کا کلام پیغامِ خود افروزی و جگر سوزی

اقبالؒ کے مطابق خودافروزی ذات کے امکانات کی دریافت کا نام ہے اور جگر سوزی ان امکانات کے حصول کیلئے تسلسل اور محنتِ شاقہ سے تگ و دو کرنے سے عبارت ہے

علامہ محمد اقبالؒ اور مسئلہ فلسطین

جس طرح آج دنیا کاہرحساس فرد غزہ پر ہونے والے حملوں پر مضطرب ہے نصف صدی قبل جب اسرائیل کی بنیاد رکھی گئی عالم اسلام میں اس سے زیادہ اضطراب پیدا ہوا تھا جس کا ایک مظہر یہ بھی تھا کہ اس وقت اقبالؒ اپنی قوم کی آزادی کے مسئلے پر برطانوی حکومت کی بلائی ہوئی گول میز کانفرنس میں شرکت کیلئے لندن گئے ہوئے تھے۔

اقبالؒ کی سائنسی فکر و تصورات

شاعر مشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبالؒ ایک ایسے فلسفی اور مدبر ہیں جن کہ ہمہ جہت شخصیت کے مختلف رنگ ہمارے سامنے آ رہے ہیں۔ ہم نے ان کو محض شاعر سمجھ کر رٹ لیا ہے یہ کہا جا سکتا ہے کہ آئندہ کئی صدیاں بھی اقبالؒ کی ہیں افسوس کا مقام ہے کہ ہماری نئی نسل اقبالؒ کے کلام کو نہیں سمجھ پا رہی لیکن وہ اقبالؒ سے بہت پیار کرتی ہے۔