سوء ادب :ظفر اقبال ایک عہد ایک روایت

تحریر : ظفر اقبال


ظفر اقبال کی شاعری پر یہ کتاب جس کے مرتب ڈاکٹر سید عامر سہیل ہیںپاکستان رائٹر ز کواپریٹو سوسائٹی (کواپرا) لاہور نے چھاپی ہے۔ سرورق محمد جاوید کا تیار کردہ ہے۔انتساب اپنے بچوں بختاور بخاری، محمد حسن، محمد جہا نزیب، فاطم علی اور اپنی ہمسفر عابدہ احمد خان کے نام ہے۔

پس سرورق شاعر کے ساتھ مرتب کی تصویر ہے جبکہ کتاب کے پیش لفظ سے یہ اقتباس درج ہے ’’ظفر اقبال کی شاعری اور تصورِ شعر کے حوالے سے منفی اور مثبت بہت کچھ لکھا گیا ہے۔ظفر اقبال کی شاعری اور تصور ِ شعر کے حوالے سے منفی مثبت بہت کچھ لکھا گیا ہے اور ہر دو حوالے سے افراط و تفریط سے کام لیا گیا ہے ۔کسی کی رائے میں وہ ایک بے مثل شاعر ہے اور کسی کے خیال میں وہ لفظوں کا بازی گر ہے اور جان بوجھ کر ایسے تجربات کرتا ہے جو کسی حد تک مضحکہ خیز بھی ہوتے ہیں۔ نیز وہ ہرلمحہ قاری کو چونکانے کے جتن میں مصروف دکھائی دیتے ہیں وغیرہ وغیرہ۔ یہ اور اس انداز میں لا تعداد باتیں کہی اور لکھی گئی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ ان کی اردو نثر (کالم اور تنقیدی مضامین) اپنے بے باکانہ اظہار اور سفاکانہ رائے کی وجہ سے خود ان کی تخلیقات کی تفہیم کو غیر جانبدارانہ نہیں ہونے دیتے، تاہم یہ بات بھی قابلِ ستائش ہے کہ ساری تحسین و تنقیص کے باوجود ان کا شعری سفرار تقاپذیر رہا ہے ۔انہوں نے کبھی اپنے آپ کو نہیں دہرایا یا کم از کم دہرانے کی کوشش نہیں کی۔ ’’آب رواں‘‘کے مستند شاعرانہ اسلوب کہ جو ان کی شناخت بننے کی بھرپور صلاحیت رکھتا تھا پر خود ہی خطِ تنسیخ کھینچ دیا۔ یہ حوصلہ یقینا اپنی صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد رکھنے والا تخلیق کار ہی کر سکتا ہے اور ہر بار خود کو نیا کرنے کی یہی خوبی ظفر اقبال کا تخلیقی امتیاز ہے ۔ظفر اقبال پر بہت کچھ لکھا گیا ہے او ر جامعات میں کئی تحقیقی مقالہ جات تحریر ہو چکے ہیںتاہم ابھی تک ان کی تخلیقی شخصیت پر کوئی مربوط کتاب سامنے نہیں آئی ہے۔ زیر نظر کتاب اسی صورتِ حال کو سامنے رکھ کر مرتب کی گئی ہے‘‘۔

حصہ اوّل انٹرویوز اور مکالموں پر مشتمل ہے ، حصہ دوم تنقیدی مطالعات بحوالہ ظفر اقبال ہیں جبکہ حصہ سوم تاثرات پر مبنی ہے ۔ انٹر ویوز لینے والوں میں کاشف مجید ،سید عامر سہیل ،منیبہ ظہرا نقوی ،ایم خالد فیاض اور ڈاکٹر سجاد نعیم ہیں۔ تنقیدی مطالعات کی فہرست اِس طرح سے ہے، پیش لفظ از افتخار جالب،انتظار حسین،محمد سلیم الرحمان نے لکھے ہیں،’’آبِ رواں‘‘ایک علامت از افتخار جالب، طبعِ رواں ،منظرِ معنی اور بے شمار امکانات از شمس الرحمان فاروقی ،عجب نہیں کہ تراچاند ہو ستارہ مجھے از شمیم حنفی ،ادبی منشیات ا ز مشفق خواجہ ،مزاحیہ کسرِ نفسی از مشفق خواجہ ،بازار بھی ایک راستا ہے از شہزاد احمد، آنکھ رکھتا ہے تو پہچان مجھے از ڈاکٹر تحسین فراقی ،غزل کی یژ مردگی کا نیا رنگ ساز از سمیع آہوجا، رطب و یابس کا شاعر از انیس ناگی، نئے ذائقوں کے زخم از عبدالرشید،خیال خلقی اور زبان انتظاری کی شاعری از ڈاکٹر سعادت سعید ،غزل تنقید از ڈاکٹر قاضی افضال حسین ،ظفر اقبال کی شاعر ی میں الفاظ لسانی از ڈاکٹر گوہر نوشاہی،اور پھر ایک طرف اس نے کیے چاروں طرف از ڈاکٹر ابرار احمد ،ظفر اقبال ایک موزی شاعر ازحسین مجروح، تنقید کی تلافی از حسین مجروح ، ظفر اقبال کا وہم و گماںاز ڈاکٹر قاضی جمال حسین ، شعر یا تے ظفر: چند باتیںاز ڈاکٹر ناصر عباس نیر ،ظفر اقبال کے اسلوب کے تشکیلی عناصر از ڈاکٹر ضیا الحسن، اب تک از حمید ہ شاہین ، چوتھی کھونٹ کا مسافر از ڈاکٹر جواز جعفری ،ذات ،کائنات اور حیات کی تثلیث از مشتاق شبنم ،ظفر اقبال :ایک عہد ،ایک اسلوب از علی اکبر ناطق ،مری تعمیر میں مضمر ہے اک صورت خرابی کی از فرحت عباس شاہ ، ظفر اقبال کی شاعری درونِ ذات کا شعلہ ڈاکٹر افتخار بیگ ،ظفر اقبال کے کلام میں صنائع بدائع کا حسن از ڈاکٹر مزمل حسین ،ظفر اقبال غزل کا لیجنڈ از جازب قریشی، انکار دوسروں کی حقیقت سے ہو جسے از عمران ازفر ،ظفر اقبال کا شعری بیانیہ اور غالب از الیاس بابر اعوان ،ایک استعارہ از نسیم عباس احمر ، ظفر اقبال کے کلام میںپھلوں اور سبزیوں کا ذکر از سیدہ سیفو، گلافتاب کے لسانی تجربات کا جائزہ منیبہ زہرا نقوی،ظفر اقبال: ایک عہد ،ایک روایت از سمیرا کلیم۔

 تاثرات قلم بند کرانے والوں میںعبداللہ حسین،بانوقدسیہ،احمد ندیم قاسمی،ڈاکٹر وحید قریشی،ڈاکٹر گوپی چند نا رنگ ،محمد حنیف رامے ، ڈاکٹر تبسم کاشمری ،منیر نیازی ،محمد اظہار الحق ،افتخار عارف،فہمیدہ ریاض،اصغر ندیم سید،قمر جمیل، کشور ناہید ،احمد جاوید ،محمد خالد،سلیم کوثر،نذیر قیصر،ڈاکٹر فاطمہ حسن ،اختر عثمان ،اظہر غوری شامل ہیں۔ 

چند باتیں کے عنوان سے مرتب لکھتے ہیں، گزشتہ نصف صدی میں نئی غزل کی تہذیب کرنے والوں میںسب سے نمایا ں نام ظفر اقبال کا ہے ۔ صلے اور ستائش کی تمنا سے بے نیاز ایک حوصلہ مند رویے کے ساتھ ،ان کی آواز سب سے بلند ،لہجہ سب سے منفر اور اثرات سب سے دیر پا ہیں ۔نصف صدی کے عرصہ تخلیق کے تناظرات کی ہمہ جہتی اور نئی غزل کی شعریات کی تشکیلِ نو کے جتن کااوّلیں اور مضبوط حوالہ ظفر اقبال کی شکل میں ظہور پاتا ہے ۔ہمارے یہاں عام طور پر شاعر جرات مندانہ تجربات کرنے یا ان کا حصہ بننے سے گریزاں ہی نظر آتے ہیں کہ کسی بھی طرح ان کا شاعرانہ امیج متاثر نہ ہو تاہم ظفر اقبال کا معاملہ اِن کے بر عکس ہے ۔آبِ رواں سے لے کر تجویز تک پھیلے ہوئے شعری سفر (جو کہ تیس شعری مجموعوں پر مشتمل ہے اور یہ سلسلہ تخلیق ہنوز جاری ہے)میں ہمیں بے شمار تجربات دیکھنے کو ملتے ہیں۔موضوعاتی سطح پر روایتی طرزِ فکر سے بغاوت ، بعض مضحکہ خیز کرداروں یا صورتِ احوال کی علامتی تشکیل، صرفی و نحوی اِنحرافات نیز عروض اور ردیف کے نت نئے تجربات اِن کے یہاں تواتر اور تسلسل سے جگہ پاتے ہیں۔

ظفر اقبال پر بہت کچھ لکھا گیا ہے اور جامعات میں کئی تحقیقی مقالاجات تحریر ہو چکے ہیں تاہم ابھی تک ان کی تخلیقی شخصیت پر کوئی مر بود کتاب سامنے نہیںآئی ہے زیر نظر کتاب اسی صورتحال کو سامنے رکھ کر مرتب کی گئی ہے کتاب میں شامل مضامین ظفر اقبال کی مختلف کتابوں پر لکھے گئے مضامین ہیں نیز"انگارے ملتان کے ظفر اقبال نمبر میں شامل مضامین کو بھی اِس کتاب کا حصہ بنایا گیا ہے ۔

آج کا قطع

وہ نہیں موجود جس شے کی ضرورت ہے ،ظفر 

جو نہیں درکا ر وہ کیسی فراوانی میں ہے

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

ملٹری ڈائٹ اپنائیں، وزن گھٹائیں

سمارٹ بننے اور دبلا نظر آنے کا جنون آج کل ہر کسی کے سر پر سوار ہے۔ بالخصوص خواتین جاذب نظر دکھائی دینے اور نت نئے فیشن اپنانے کی خاطر دبلا نظر آنے کے خبط میں مبتلا ہیں۔ ایک طرح سے یہ بری بات نہیں کیونکہ موٹاپا کئی بیماریوں کی جڑ اور خوبصورتی کو ختم کر دیتا ہے لیکن اس رجحان کا افسوسناک پہلو یہ ہے کہ دبلا نظر آنے کیلئے اکثر لوگ ڈائیٹنگ کا سہارا لیتے اور یہ جانے بغیر کہ ڈائیٹنگ کے نقصانات کیا ہیں۔ کس حد تک ڈائیٹنگ کی جانی چاہیں۔ محض ایک دوسرے کی دیکھا دیکھی ڈائیٹنگ کو معمول بنا لیتے ہیں اور پھر بھی نتائج حسب منشا حاصل نہیں کر پاتے۔

فریج کی دیکھ بھال ضروری

فریج کچن کا ایک ضروری حصہ بن چکا ہے اور کچن میں ہونے والے کاموں میں اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جا سکتا۔ اس لئے فریج کی ضروری دیکھ بھال اور اس کے استعمال کے طریقے جاننا بھی بڑا ضروری ہے تاکہ کچن میں آپ کا یہ مددگار ہمیشہ آپ کا ساتھ دیتا رہے۔ فریج کو تھرمامیٹر کے ذریعے اکثر و بیشتر چیک کرتے رہنا چاہئے۔ اس طرح آپ کو فریج کی کارکردگی اور اس میں پیدا ہونے والی خرابیوں کے بارے میں معلومات حاصل ہوتی رہیں گی۔

رہنمائے گھرداری ڈارک سرکل

اکثر لڑکیاں اپنی آنکھوں کے گرد پڑنے والے ڈارک سرکلز کی وجہ سے بہت پریشان رہتی ہیں۔انہوں سب سے پہلے تو یہی کہوں گی کہ وہ اپنی نیند پوری کریں، یعنی پورے 8 گھنٹے کی نیند لیں۔ سوچیں کم اوراپنی غذا کا دھیان رکھیں۔ پھل اور سبزیوں کا استعمال زیادہ کریں، کھیرا زیادہ کھائیں، ناریل کا پانی پئیں۔ ایک ٹوٹکا بتا رہی ہوں وہ استعمال کریں اللہ نے چاہا تو فرق پڑے گا۔

آج کا پکوان: کھٹی مچھلی

اجزاء: مچھلی آدھا کلو، سرخ مرچ ایک چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، اجوائن ایک چائے کا چمچ، امچور ایک چائے کا چمچ، آئل ڈیڑھ پیالی، لہسن ایک گٹھی۔

اسماعیل میرٹھی بڑوں کی باتیں بچوں کے لہجے میں کرنے والے

انہیں محض بچوں کا شاعر سمجھنا ادبی اور تاریخی غلطی ہے جس کی اصلاح ہونی چاہئے اسماعیل میرٹھی کی مقبولیت اور ہر دلعزیزی کا یہ عالم ہے کہ لاکھوں کروڑوں نوخیز ذہنوں کی آبیاری میں ان کی کتابوں سے مدد ملی

سوء ادب :حفیظ جالندھری ؔ

ایک بار حفیظ صاحب کی طبیعت ناساز ہو گئی تو وہ اپنے فیملی ڈاکٹر کے پاس گئے جس نے اْن کا تفصیلی معائنہ کیا اور بولے ’’حفیظ صاحب آپ کچھ دن کے لیے ذہنی کام بالکل ترک کر دیں‘‘۔ جس پر حفیظ صاحب بولے ’’یہ کیسے ہو سکتا ہے ، میں تو آج کل میں اپنی نئی کتاب لکھ رہا ہوں‘‘۔’’وہ بے شک لکھتے رہیے‘‘ ڈاکٹر نے جواب دیا۔٭٭٭٭