آج کا پکوان:فِش کباب
اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا
پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،گرم مصالحہ : آدھا چائے کا چمچ،بریڈ سلائس : 2 عدد (بھگو کر نچوڑ لیں)،یا بریڈ کرمز : آدھا کپ، انڈا: 1 عدد،لیموں کا رس : 1 چمچ،تیل : تلنے کیلئے۔
ترکیب: مچھلی کو نمک اور لیموں لگا کر 10 منٹ رکھیں، پھر دھو کر خشک کر لیں۔ مچھلی کے چھوٹے ٹکڑے کر کے گرائنڈر میں ڈالیں اور قیمہ بنا لیں۔ اس میں پیاز، ہری مرچ، ادرک لہسن، تمام مصالحے، ہرا دھنیا، بھیگی ہوئی بریڈ اور انڈا ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ مکسچر کو 15،20 منٹ کیلئے رکھ دیں تاکہ سیٹ ہو جائے۔ ہاتھ پر ہلکا سا تیل لگا کر کبابوں کی شکل بنا لیں۔ درمیانی آنچ پر دونوں طرف سے ہلکا گولڈن براؤن ہونے تک فرائی کریں۔
گاجر کا حلوہ
اجزا:گاجر: 1 کلو (باریک کدوکش کی ہوئی) ،دودھ : 1 لٹر،چینی : 1 کپ (حسبِ ذائقہ کم یا زیادہ کر سکتی ہیں)،دیسی گھی : 4 کھانے کے چمچ،کھویا:آدھاکپ،الائچی پاؤڈر : آدھا چائے کا چمچ،بادام، پستہ، کاجو : حسبِ پسند (کٹے ہوئے)۔
ترکیب :ایک بڑے دیگچے میں دودھ ڈالیں اور اُبال آنے پر اس میں کدوکش کی ہوئی گاجر شامل کریں۔درمیانی آنچ پر پکنے دیں، وقفے وقفے سے چمچ ہلاتی رہیں تاکہ گاجر نیچے نہ لگے۔جب دودھ تقریباً خشک ہونے لگے تو چینی ڈال دیں۔چینی ڈالنے کے بعد پانی نکلے گا، اسے درمیانی آنچ پر پکائیں یہاں تک کہ دوبارہ خشک ہو جائے۔اب دیسی گھی شامل کریں اور اچھی طرح بھونیں تاکہ گھی الگ نظر آنے لگے اور خوشبو آنے لگے۔الائچی پاؤڈر اور کھویا ڈال کر مزید 5 منٹ بھون لیں۔آخر میں بادام، پستہ اور کاجو چھڑک کر گارنش کر لیں۔