موسم سرما میں قوت مدافعت بڑھانے والے پھل

تحریر : ڈاکٹر فروا


موسم سرما میں رس بھرے اور رنگ برنگے پھل کھانے سے پانی کی کمی پوری ہونے کے ساتھ ساتھ ان میں موجود غذائی اجزا اور اینٹی آکسیڈینٹس قوت مدافعت بھی بڑھاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق پھل اور سبزیاں کھانے سے دل کی بیمایوں اور کینسر سمیت دیگر بیماریوں سے تحفظ ملتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ سردیوں میں قوت مدافعت کمزور ہو جاتی ہے اور نزلہ و بخار سمیت دیگر وبائی امراض میں مبتلا ہونے کا خطرہ ہوتا ہے۔ اگر اپنی خوراک میں موسمی پھلوں کو شامل کر لیا جائے تو نہ صرف مجموعی طور پر صحت بہتر ہوتی ہے بلکہ بیماریوں کا مقابلہ کرنے کیلئے قوت مدافعت بھی پیدا ہوتی ہے۔

مالٹا

مالٹے میں پائے جانے والے نیوٹرینٹس، فائبر، پوٹاشیم اور وٹامنز کی وجہ سے اس کے بہت سے فوائد ہیں۔ مالٹا فری ریڈیکلز کو پیدا ہونے سے روکتا ہے جو کینسر کا باعث بن سکتے ہیں۔ اس میں پایا جانے والا فائبر اور پوٹاشیم دل کی بیماریوں سے بچاتا ہے۔ مالٹا فلیونائیڈ اینٹی آکسیڈینٹس کا موثر ذریعہ ہے جو شوگر کے مریضوں کیلئے فائدہ مند ہیں۔ مالٹے میں موجود وٹامن سی کی بڑی مقدار جلد کو تر و تازہ اور مضبوط رکھتی ہے اور زخموں کو بھرنے میں مدد کرتی ہے۔

سیب 

سیب ایسا پھل ہے جو ہر موسم میں پایا جاتا ہے اور انسانی جسم کیلئے اس کے بے شمار فوائد ہیں۔اس پھل میں موجود فائٹو نیوٹرینٹس شوگر، کینسر اور ہائپر ٹینشن کو کے خطرے کو کم کرتے ہیں اور جلد کو تروتازہ بناتے ہیں۔سیب میں پائے جانے والے اینٹی آکسیڈینٹس، فائبر اور وٹامن سی بہت سی دیگر بیماریوں سے بچاؤ کا ذریعہ ہیں۔ انہیں چھلکے سمیت کھانا چاہیے کیونکہ چھلکے میں وٹامن اے، سی، کے، کیلشیم اور فاسفورس پایا جاتا ہے۔

انار 

انار میں فائبر کی بڑی مقدار ہونے کی وجہ سے یہ وزن کم کرنے، قبض اور کولیسٹرول کی سطح کو کم کرنے میں مفید ہے۔ انار میں موجود پولی فینولک کمپاؤنڈز دل کیلئے فائدہ مند ہیں اور سسٹولک بلڈ پریشر کو کم کرتے ہیں۔ اس میں ایسے کمپاؤنڈز بھی پائے جاتے ہیں جو دانتوں، منہ کی بدبو، بیکٹیریا اور فنگس کے خطرے کو کم کرتے ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خود اعتمادی، خواتین کی معاشرتی ضرورت

خود اعتمادی ہر شخص کی شخصیت، کامیابی اور ذہنی سکون کا بنیادی جزو ہے۔ یہ وہ صلاحیت ہے جو انسان کو اپنے فیصلوں، خیالات اور احساسات پر یقین کرنے کی ہمت دیتی ہے۔

شال، دوپٹہ اور کوٹ پہننے کے سٹائل

سردیوں کا موسم خواتین کے فیشن میں تنوع اور نفاست لے کر آتا ہے۔ اس موسم میں شال، دوپٹہ اور کوٹ نہ صرف جسم کو گرم رکھتے ہیں بلکہ شخصیت، وقار اور انداز کو بھی نمایاں کرتے ہیں۔ درست سٹائل کا انتخاب خواتین کے لباس کو عام سے خاص بنا سکتا ہے۔

آج کا پکوان:فِش کباب

اجزا : فش فِلے : 500 گرام،پیاز :1 درمیانہ (باریک کٹا ہوا)،ہری مرچ : 2 عدد (باریک کٹی)،ہرا دھنیا : 2 چمچ،ادرک لہسن پیسٹ :1 چمچ،نمک : 1 چمچ،لال مرچ پاؤڈر : 1چمچ،کالی مرچ : آدھا چائے کا چمچ،زیرہ پاؤڈر : 1 چائے کا چمچ،دھنیا

5ویں برسی:شمس ُ الرحمن فاروقی ، ایک عہد اور روایت کا نام

جدید میلانات کی ترویج و ترقی میں انہوں نے معرکتہ الآرا رول ادا کیا

مرزا ادیب ،عام آدمی کا ڈرامہ نگار

میرزا ادیب کی تخلیقی نثر میں ڈراما نگاری کو خاص اہمیت حاصل ہے۔ انہوں نے بصری تمثیلوں کے ساتھ ریڈیائی ڈرامے بھی تحریر کیے۔ اردو ڈرامے کی روایت میں ان کے یک بابی ڈرامے اپنی منفرد پہچان رکھتے ہیں۔

35ویں نیشنل گیمز2025:پاک آرمی 29ویں بار فاتح

آرمی نے196گولڈ میڈلز اپنے نام کئے،واپڈا نے84اورنیوی نے36طلائی تمغے جیتے