تلوں کے تیل کے 6اہم خواص

تحریر : ڈاکٹر بلقیس


تلوں کو تو آپ نے دیکھا ہوگا مگر کیا اس کے تیل کو کبھی استعمال کیا؟ اگر نہیں تو آپ یقیناً اس کے حیرت انگیز فوائد سے بھی واقف نہیں ہوں گے۔حالیہ طبی تحقیقی رپورٹس میں اس تیل کے طبی فوائد سامنے آئے ہیں جو کہ حیران کن ہیں کیونکہ یہ جلد، بالوں کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ مختلف امراض سے بھی تحفظ دیتا ہے۔تو یہاں اس کے فوائد کو جانیے۔

سگریٹ نوشی کے نقصان کا تریاق

فری ریڈیکلز ہمارے ڈی این اے، خلیات اور پروٹینز کو نقصان پہنچاتے ہیں جس کے نتیجے میں الزائمر، پارکنسن اور کینسر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، کچھ چیزیں جیسے تمباکو نوشی، کیڑے مار ادویات، ہوائی آلودگی اور جنک فوڈ ان فری ریڈیکلز سے بھرپور ہوتے ہیں، تو اس کیلئے ضروری ہے کہ ہماری غذا اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرپور ہو تاکہ فری ریڈیکلز کے نقصان سے بچ سکیں جبکہ جسم میں آکسائیڈیٹو اسٹریس بھی کم ہو۔ ایسے شواہد سامنے آئے ہیں کہ تلوں کے تیل کا استعمال اس حوالے سے فائدہ مند ہوتا ہے۔

دل کو صحت مند بنائے

اس وقت اچھے، برے یا نقصان دہ فیٹس والی اشیاء دستیاب ہیں، تلوں کا تیل پولی ان سچورٹیڈ اور مونو سچورٹیڈ فیٹس سے بھرپور ہوتا ہے جبکہ سچورٹیڈ فیٹس کم ہوتے ہیں جو کہ اسے دل کیلئے صحت مند اور کولیسٹرول کی سطح کنٹرول میں رکھنے کے قابل بناتے ہیں۔

دانتوں کی صفائی 

طبی ماہرین کے مطابق تلوں کے تیل سے دس منٹ تک کلیاں کرنا منہ میں بکٹیریا کی سطح کم کرکے دانتوں اور مسوڑھوں کو صحت مند رکھتا ہے۔

جلد اور ہڈیوں کا فائدہ

ان تیل کا ایک جزو زنک ہے، جو کہ جسم میں کولیگن کی مقدار بڑھاتا ہے اور جلد کو لچکدار بنانے میں مدد دیتا ہے، اس طرح یہ ہڈیوں کی کثافت بڑھانے کے لیے بھی فائدہ مند جزو ہے۔

قبض دور بھگائے

لوگوں کو کبھی نہ کبھی قبض کا تجربہ ضرور ہوتا ہے، مناسب مقدار میں پانی پینا اور غذا میں فائبر کی موجودگی اس سے بچائومیں مددگار ہوتا ہے، تاہم تلوں کا تیل بھی قبض کو دور کرتا ہے۔  ایک سے دو چائے کے چمچ اس تیل کا استعمال آنتوں کو حرکت میں لاکر قبض کی شکایت کم کرتا ہے۔

بالوں کو چمکدار اور گھنا بنائے

بالوں روکھے ، بے جان یا گرنے لگے تو اکثر افراد مہنگی مصنوعات کا استعمال کرتے ہیں۔  ایسے افراد کیلئے تلوں کا تیل فائدہ مند ہے، جس میں وٹامن بی اور ای، میگنیشم، کیلشیئم اور فاسفورس ہوتے ہیں جو کہ بالوں اور کھوپڑی کیلئے ضروری اجزاء ہیں۔ اس کی معمولی سی مقدار سے سر پر مالش کریں اور تیس منٹ تک کیلئے چھوڑ دیں، اس کے بعد گرم پانی اور شیمپو سے بال دھو لیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

خواتین کرکٹ کانیا عالمی ریکارڈ قائم

آئی سی سی ویمنز ٹی 20ورلڈ کپ 2026 ء:ٹکٹوں کی فروخت نے ایونٹ کو اب تک کا سب سے بڑا خواتین کا ورلڈ کپ ثابت کر دیا:ٹورنامنٹ کا باضابطہ آغاز 12جون کوبرمنگھم میں انگلینڈ اور سری لنکا کے درمیان ہونے والے مقابلے سے ہوگا: پاکستان اپنے سفر کا آغاز 14 جون کو بھارت کے خلاف ایجبسٹن، برمنگھم میں ہونے والے مقابلے سے کرے گا

شاہینوں کا ہوم گرائونڈ پرنیا امتحان

آسٹریلیا کرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان:کینگروز23مئی کو اسلام آباد پہنچیں گے، 3ایک روز میچ کھیلے جائیں گے:٭…پاکستان اور آسٹریلیا اب تک 111 ایک روزہ میچ کھیل چکے ہیں۔٭… 71 میچوں میں فتح کینگروز کا مقدر بنی، شاہینوں نے 36 جیتے۔ ٭…4 میچ بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوئے۔

چھوٹی سی کوشش

سومی ہرنی اپنی پسندیدہ کتاب تھامے لالی بکری کے ساتھ جیسے ہی گھنے جنگل میں داخل ہوئی تو اسے دور سے مومو چڑا مٹی کھودتا ہوا دکھائی دیا۔

شکرادا کرنا!

اللہ تعالیٰ کی بے شمار نعمتوں کا شکر ادا کرنا انسان کا فرض ہی نہیں انسان کی عبادت میں بھی شامل ہے۔

افلاطون:جس کے مکالمات نے سقراط کو زندہ کر دیا

اگرچہ عام طور پر یہ تسلیم کیا جاتا ہے کہ افلاطون دنیا کا سب سے بڑا فلسفی تھا، لیکن اس نے جو مکالمات لکھے ہیں، ان میں وہ دوسروں کے اقوال نقل کرتا ہے۔

بچوں کا انسائیکلوپیڈیا

پولیس کاروں پر فلیش لائٹ کیوں ہوتی ہے؟